لاہور ،پکڑے جانے کا ڈر ، ڈاکو گندے نالے میں کود گیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:49

لاہور ،پکڑے جانے کا ڈر ، ڈاکو گندے نالے میں کود گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شہریوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ڈاکو نے گندے نالے میں چھلانگ لگا دی. ڈوب گیا یا اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

نالے میں تلاش کرتی ریسکیو ٹیم کو تاریکی پر آپریشن ملتوی کرنا پڑا تفصیلا ت کے مطابق موٹرسائیکل سواردو ڈاکو راہ گیر خاتون کو لوٹ رہے تھے کہ اس کے شور پرلوگ آن پہنچے۔ایک ڈاکو بھاگ نکلا ، دوسرے نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔پولیس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے نالے میں ڈاکو کی تلاش شروع کر دی،کافی تلاش کے بعد بھی مبینہ ڈاکو نہ ملا ،تاریکی پر آپریشن ملتوی کر نا پڑا۔مبینہ ڈاکو ڈوب کر ہلاک ہو گیا یا فرار۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس چاہے تو ڈاکووں کی موٹرسائیکل سے ان کاسراغ لگا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :