سپنرز کی غیر موجودگی میں فاسٹ باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا :مصباح الحق

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:51

سپنرز کی غیر موجودگی میں فاسٹ باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا :مصباح ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -12 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں فاسٹ باؤلر ز کا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں ،یو اے ای کی وکٹیں فاسٹ باؤلرز کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچا رہی ہیں تاہم سپنرز کی غیر موجودگی میں فاسٹ باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لیے حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے پہلے ہی کریں گے اور جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ دوسری جانب کینگرو قائد کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، سیریز میں کم بیک کرنا اصل مقصد ہے ۔