مذاکرات کریں گے ‘عوام کے حقوق کا سودا نہیں کرینگے ‘شاہ محمود قریشی

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:57

مذاکرات کریں گے ‘عوام کے حقوق کا سودا نہیں کرینگے ‘شاہ محمود قریشی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات کریں گے ‘عوام کے حقوق کا سودا نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کی 15 نشستیں ہوئیں ‘ہم نے نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی دعوت قبول کی ہے مگر مذاکرات کے نام پر سودا نہیں ہو گا۔ تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 15 دسمبر کو عمران خان کی اپیل پر توجہ دیں ‘ اگر 15 دسمبر کو لاہور نے عمران کے حق میں فیصلہ دے دیا تو حکومت کو جھکنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :