خیبر پختونخوا کو مطلوب ملزم بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار

جمعہ 12 دسمبر 2014 13:03

خیبر پختونخوا کو مطلوب ملزم بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء)ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا کو مطلوب ملزم کو اسلام آباد میں بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے مسافر جعفر خان پرواز کے یو دو سو پانچ کے ذریعے بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

(جاری ہے)

امیگریشن کے دوران ہی ایف آئی اے ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا ملزم کو ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا۔ جعفر خان خیبر پختونخوا کے علاقے دیر کا رہائشی ہے ‘ ایف آئی اے نے ملز م جعفر خان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ۔