ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل ،پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے

جمعہ 12 دسمبر 2014 14:10

ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل ،پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں ..

بھونیشور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -12 دسمبر 2014ء ) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں حیران کن طور پر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پاکستان ہاکی ٹیم کل بھارت سے ٹکرائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ہالینڈ کو 2کے مقابلے میں 4گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 7بجے بھارت سے شیڈول ہے ۔

بھارت نے بھی کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کو 4-2 سے ہی مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ روایتی حریف اس سے پہلے 17مرتبہ ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے آچکی ہیں ،پاکستان نے 11اور بھارت نے 6میچز میں کامیابی اپنے نام کر رکھی ہے ۔ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 50مرتبہ گیند جال میں پہنچا رکھی ہے جبکہ بھارت کی گولز کی تعداد 41ہے ۔

متعلقہ عنوان :