بھارتی لوگ پاکستانی حسن کے مداح ہیں: علی ظفر

جمعہ 12 دسمبر 2014 14:29

بھارتی لوگ پاکستانی حسن کے مداح ہیں: علی ظفر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) معروف پاکستانی فلمسٹار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارتی لوگ پاکستانی حسن کے مداح ہیں۔ دیپکا اور کرینہ کپور ان کی ہارٹ فیورٹ اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی پہچان بن کر بھارت گئے اور اپنے فن کی بدولت بھارتی عوام کے دلوں میں گھر کیا اور ان کی حالیہ فلم کل دل سال کی سب سے زیادہ دیکھنے والی فلم ہے۔ علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں بہت جلد فلم بنائیں گے اور اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد وہ کوئی اور فلم سائن کریں گے۔