Live Updates

عمران خان کراچی پہنچ گئے، ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں :چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 12 دسمبر 2014 14:58

عمران خان کراچی پہنچ گئے، ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے خاندانی سیاست ختم کرکے ملک میں صحیح جمہوریت اورمیرٹ کا نظام لانے کے لیے سڑکوں پر آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آبادمیں رانا ثنااللہ نے اپنے غنڈوں کو بھیج کر ہم پر حملہ کروایا،ہمارے کارکنوں کو شہید کیا اور ہمار ے پر امن احتجاج کو تشدد کا نشانہ بنایا ہم اسے معاف نہیں کر یں گے کل پریس کانفرنس کر کے تمام ثبوت پیش کریں گے کیونکہ ہمارے پاس رانا ثنااللہ کے خلاف ثبوت آ چکے ہیں۔

عمران خا ن نے کہا کہ حکومت نے جو غنڈہ گردی فیصل آباد میں کی ہے اگر وہ لاہور احتجاج میں کی گئی تو کاکنان اس کا بھرپور جواب دیں گے اور کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات