خیرپور میں مزدوروں کا سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے عملے کے خلاف احتجاج

جمعہ 12 دسمبر 2014 15:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) خیرپور میں مزدوروں کا سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے عملے کے خلاف احتجاج‘ مزدوروں کا فنڈز ہضم کرنے کا الزام‘ خیرپور کے مختلف ہوٹلوں میں طویل عرصے سے کام کرنے والے مزدوروں نیک محمد جمالی‘ ولی محمد نوناری‘ منظور علی چھجڑو‘ لعل بخش سرکی‘ احسان علی‘ شہبازی اور جمال الدین نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن سکھر عملے پر میڈیکل سمیت دیگر فنڈز ہضم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ڈائریکٹر سکھر‘ ایس ایم او سکھر اور اکاؤنٹس آفیسر سمیت دیگر عملہ حکومت سندھ کی جانب سے آنے والا خصوصی فنڈ ایک سال سے بند کر رکھا ہے اس سلسلے میں وہ مزدوروں کو مختلف وجوہات بیان کرکے ٹالتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ‘ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ار متعلقہ وزارت سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا فنڈز بحال کروائیں دوسری صورت میں خیرپور کے ہوٹلوں کے سینکڑوں مزدور سخت احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :