Live Updates

تحریک انصاف سے مذاکرات کے پیرا میٹر طے پا گئے، مذاکرات آج ہوں گے، احسن اقبا ل

جمعہ 12 دسمبر 2014 15:25

تحریک انصاف سے مذاکرات کے پیرا میٹر طے پا گئے، مذاکرات آج ہوں گے، احسن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء ) و فاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبا ل نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہفتے کو ہوں گے ۔ تحریک انصاف سے مذاکرات کے پیرا میٹر طے پا گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے مذاکرات کی کامیابی کے لئے کنٹینر سے درجہ حرارت کو کم کرنا ہوگا میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذا کر ات آج ہفتہ کو ہوں گے جس میں حکومت ک جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی شریک ہو ں گے سیاسی بحران کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں امید ہے کسی نییجے پر پہنچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیا ن مذاکرات کی کامیابی کے لئے پیرا میٹر طے پا گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے اب مذاکرات کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاےئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے مندرجات پر بات نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے دوران کنٹینر پر کھٹرے ہوکر وزیراعظم کے خلاف جن الفاظ کا استعمال کیا وہ مذکرات کو ختم کرنے کے لئے کافی تھے ۔ کسی کی پگڑیا ں اچھالنے کی بجائے ملک وقوم کی ترقی اور مفاد میں ملکر ساتھ چلنا چاہےئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ دھاندلی کی منظم اور شفاف تحقیقات ہونی چاییے جس پر حکومت تیار ہے وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے انتخابی اصلاحات قومی مفاد میں ہیں مذاکرات کو قطع نظر رکھتے ہو ئے پی ٹی آئی کو اس کا حصہ بننا چائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات