کراچی نے ثابت کردیا قوم نواز شریف سے نجات چاہتی ہے، حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ رشید

جمعہ 12 دسمبر 2014 15:32

کراچی نے ثابت کردیا قوم نواز شریف سے نجات چاہتی ہے، حکومت کے خاتمے تک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ کراچی شہرنے ثابت کردیا ہے کہ قوم نوازشریف سے نجات چاہتی ہے،حکومت کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،بغیرگولی چلائے پی ٹی آئی نے شہربندکرادیاجس کا کریڈٹ تحریک انصاف اور کراچی کے شہریوں کا جاتاہے جوعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی شہر کی مقبول ترین جماعت ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کوکراچی کے علاقے پی سی ایچ ایس نرسری کے مقام پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں آمد کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شیخ رشیدنے کہاکہ کراچی پاکستان کی جان ہے، کراچی پاکستان کی سیاست کو دل ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شہر کو مکمل بند کردیا ہے، تحریک انصاف کا پرامن احجاج اور دھرنا جاری ہے، کراچی محب وطن لوگوں کا شہر ہے، کراچی نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں کی مقبول جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت پر امن لوگوں کو احتجاج اور تشدد کی جانب دھکیل رہی ہے، ہم پر امن لوگ ہیں اور ہمارا مقصد بھی امن قائم رکھنا ہے۔