انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیسویٹر ورلڈکپ سے باہر

جمعہ 12 دسمبر 2014 16:31

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیسویٹر ورلڈکپ سے باہر

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیسویٹر آنکھ کی شدید انجری کے باعث ورلڈ کپ2015میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

انگلش کاوٴنٹی سمرسیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین کیسویٹرآنکھ کی انجری سے صحت یاب ہونے کی کوشش کے باوجود مکمل کامیاب نہیں ہوئے۔ واضح رہے کریگ کیسویٹر ڈومیسٹک میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں طویل آرام کرنا پڑا اور اب تک مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ سمرسیٹ کا کہناہے کہ کیسویٹر بگ بیش مقابلوں سے بھی دست بردار ہوگئے ہیں۔