کراچی احتجاج کی کوریج روکنے کیلئے پنجاب کی بجلی بند کی گئی: شاہ محمود قریشی

جمعہ 12 دسمبر 2014 18:29

کراچی احتجاج کی کوریج روکنے کیلئے پنجاب کی بجلی بند کی گئی: شاہ محمود ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس پر پیش رفت ہو چکی اور مزید کام جاری ہے، حکومت تعاون کرے تو جوڈیشل کمیشن جلدی بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر کی بجلی بند کر دی گئی تاکہ عوام پرامن مظاہرہ نہ دیکھ سکیں، حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں مکمل شٹرڈاﺅن تھا، کاروبار بند رہا ، سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں کیونکہ کراچی میں گلو دکھائی نہیں دیئے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اپنی جگہ لیکن 15 دسمبر کو لاہور میں پرامن احتجاج کریں گے ، لاہور کے تاجر اور دیگر طبقات ہماری درخواست پر غور کریں، امید ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی لاہور مایوس نہیں کرے گا۔