دھاندلی پرجوڈیشل کمیشن کا قیام: حکومتی ٹیم نے اپنی تجاویز تیار کر لیں

جمعہ 12 دسمبر 2014 19:08

دھاندلی پرجوڈیشل کمیشن کا قیام: حکومتی ٹیم نے اپنی تجاویز تیار کر لیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) 2013میں ہونے والء عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ یہ تجاویز اب تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کی طرف سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے کیلئے قائم کردہ کمیشن کو سپریم کورٹ کے ججز کے اختیارات دیئے جائیں گے اور دوران تحقیقات یہ کمیشن کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی سے معاونت لے سکے گا۔

حکومتی ٹیم نے تحریک انصاف کو تجویز دی ہے کہ اگر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل دینے سے انکار کر دے تو حکومت ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن قائم کرنے پر بھی رضامند ہے۔