سانحہ فیصل آبادپرتحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کر لی

جمعہ 12 دسمبر 2014 19:53

سانحہ فیصل آبادپرتحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کر لی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ فیصل آباد کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کر لی جس میں پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور ن لیگ کے کارکنان کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کے سڑک پر آنے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والے کے حوالے سے رپورٹ میںبتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔جبکہ فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔