عمر گل انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچوں میں شرکت مشکوک

جمعہ 12 دسمبر 2014 19:53

عمر گل انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچوں میں شرکت مشکوک

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) قومی کرکٹر عمر گل نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے منعقدہ پریکٹس سیشن میں انجری کا شکا ہو گئے ہیں جس کے بعد سیریز کے باقی تینوں میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمر گل کے ٹخنے پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی تین میچوں کیلئے سکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔