بلوچستان کے 6 اضلاع ابھی بھی ’نو گو ایریاز‘ ہیں: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

جمعہ 12 دسمبر 2014 20:17

بلوچستان کے 6 اضلاع ابھی بھی ’نو گو ایریاز‘ ہیں: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تسلیم کیا ہے کہ صوبے کے 6 ضلعے ابھی بھی نو گو ایریاز ہیں جہاں عام انسان نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں امن و امان میں اس سال 22 فیصد بہتری ضرور آئی ہے تاہم ابھی صورتحال تشویشناک ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مجھے کام کرنے کیلئے میری مرضی کی ٹیم نہیں مل سکی جس کے وجہ سے پیشرفت سست روی کا شکار ہے، اگر میری مرضی کی ٹیم دیدی جائے تو بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔