نیب بلوچستان نے سرکاری ملازم کو بیک وقت چار سرکاری محکموں میں کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 20:39

نیب بلوچستان نے سرکاری ملازم کو بیک وقت چار سرکاری محکموں میں کام کرنے ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) نیب بلوچستان نے ایک سرکاری ملازم کو بیک وقت چار سرکاری محکموں میں کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کو معلوم ہوا تھا کہ بی ڈی اے کے سائیڈ انجینئر حزب اللہ تین اور سرکاری محکموں میں کام کررہا ہے اس طرح وہ ہر ماہ چار مختلف سرکاری محکموں سے تنخواہ لیکر محکمہ خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے حزب اللہ کے بارے میں جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا ہے کہ وہ بی ڈی اے میں سائیڈ انجینئر ہے اس کے علاوہ این سی ایل ،(PIFRA)اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی کے طور پر بھی کام کررہا ہے ملزم کافی عرصے سے چار مختلف محکموں میں بیک وقت کام کررہا تھا قانون کے مطابق ایک سرکاری ملازم ایک وقت میں صرف ایک ہی محکمے میں ڈیوٹی سرانجام دے سکتا ہے جبکہ حزب اللہ کی چالاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ چار مختلف سرکاری محکموں میں کام کررہا تھا اور ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہ سرکاری خزانے سے حاصل کررہا تھا ملزم کو گرفتا رکرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :