کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے طریقے سے آمد

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:11

کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے ..

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) پندرہ سال سے اسرائیل کی سخت ترین قید میں بند فلسطینی شخص نے تمام تر پابندیوں کے باوجود فلسطین میں موجود اپنی بیوی کو اولاد کی نعمت سے مالا مال کردیا ہے۔ سمیرہ نمرہ نامی خاتون نے پچھلے 15 سال کے دوران اپنے خاوند کو دیکھا بھی نہیں لیکن دونوں اولاد کی شدید خواہش رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

نامعلوم ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سمیرہ کے قیدی شوہر یحییٰ نمر نے اپنا نطفہ جیل کی دیواروں سے باہر سمگل کردیا اور پھر ایک فلسطینی کلینک میں اس کی مدد سے اس کی بیوی سمیرہ حاملہ ہوگئی۔

اگرچہ اسرائیل نے دونوں میاں بیوی کو ڈیڑھ دہائی سے جدا کررکھا ہے لیکن جب وہ یاسمین نامی پیاری سی بیٹی کے والدین بنے تو فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بھی حیران رہ گئے کہ ان کے ناقابل یقین مظالم بھی قیدی کو صاحب اولاد ہونے سے روک نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :