سندھ حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ،کراچی میں تشدد کے بغیر احتجاج اور دھرنے ہوئے، اسدعمر،

اگر جوڈیشل کمیشن بن گیا تو دھرنے اور احتجاج ختم ہو جائینگے،پنجاب کی حکومت نے لوگوں کو اسلحہ دیکراتاراتھا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:44

سندھ حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ،کراچی میں تشدد کے بغیر احتجاج ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرنے کہاہے کہ سندھ حکومت نے بہت دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، کراچی میں تشدد کے بغیر احتجاج اور دھرنے ہوئے ہیں اگر جوڈیشل کمیشن بن گیا تو دھرنے اور احتجاج ختم ہو جائیں گے۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسدعمرنے کہاکہ عمران خان کراچی سے جو مانگتے ہیں کراچی والے ان کو دیتا ہے، شہریوں نے احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہے اور تشددکے بغیراحتجاج ختم ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے بہت دانشمندی کامظاہرہ کیاہے۔انہوں نے کراچی کے عوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہکراچی کے شہریوں نے شانداراستقبال کیاہے۔ کمیشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسد عمرنے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بن گیا تو احتجاج رک جائیگا، تاہم انصاف ملنے تک تحریک چلتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پہلے بھی 3 دن کے نوٹس پر جلسہ کیا تھا، کراچی کے لوگ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں احتجاج کے دوران کسی قسم کا تشدد نہیں کیاگیا، پنجاب کی حکومت نے لوگوں کو اسلحہ دیکراتاراتھا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی تشددپریقین نہیں رکھتی۔