ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 11:19

ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے تیسرے بھارتی ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 20 ویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ ظہیر خان کے پاس ہے، ظہیر خان 29 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ چندرا سیکھر 23 بار آؤٹ ہوئے۔ بیدی بھی 20 بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور اب ایشانت شرما بھی بیدی کے ہم پلہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :