آئی سی سی کا دوہرامعیار، مصباح الحق کو ایمپائر کے فیصلے پر ناراضگی مہنگی پڑ گئی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 11:23

آئی سی سی کا دوہرامعیار، مصباح الحق کو ایمپائر کے فیصلے پر ناراضگی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ایمپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار مہنگاپڑ گیاہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اُن پر میچ کی فیس کا 15 فیصدجرمانہ کردیاہے جبکہ ایڈم ملنے کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے آئوٹ ہونے پر ایمپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیاتھا جس پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے اُن پر جرمانہ عائد کیاگیا۔

دوسری طرف دوسرے ون ڈے کے دوران نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ایڈم ملنےنے شاہدآفریدی کو آئوٹ کرنے کے بعد غیرذمہ دارانہ رویہ کا اظہار کیاتھا جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی لیکن اُنہیں صرف وارننگ دے کر چھوڑدیاگیا۔

متعلقہ عنوان :