ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،حوریہ خان

ہفتہ 13 دسمبر 2014 11:40

ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) نامور پاکستانی گلوکارہ حوریہ خان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حوریہ خان نے کہا کہ وہ ملالہ یوسفزئی کو امن کا انعام ملنے پر بہت خوش ہیں ۔ جب ملالہ انعام حاصل کررہی تھیں تو میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔

(جاری ہے)

حوریہ خان نے کہا کہ کیا ہی بہتر ہوتا اگر تقریب میں کسی پاکستانی گلوکارہ کو پرفارمنس کا موقع ملتا تو وہ اپنا صوفیانہ کلام سناتی اس سے دنیا کو پیغام ملتا کہ ملالہ کی طرح پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتو گلوکار سردار ٹکر کی طرح اگر راحت فتح علی خان بھی استاد نصرت فتح علی خان کی بجائے اپنا کلام سناتے تو اچھا ہوتا۔ حوریہ خان نے کہا کہ وہ بہت جلد ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک نغمہ تیار کریں گی۔

متعلقہ عنوان :