ملک بھر میں خشک سردی کی لہرہفتہ کو بھی جاری رہی ‘ مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری

ہفتہ 13 دسمبر 2014 13:29

ملک بھر میں خشک سردی کی لہرہفتہ کو بھی جاری رہی ‘ مری سمیت گلیات میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ملک بھر میں خشک سردی کی لہرہفتہ کو بھی جاری رہی ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا ‘سب سے زیادہ سردی قلات اور اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 5، استور،گوپس اورکوئٹہ میں منفی 4، دیر اور دالبندین میں منفی3، گلگت منفی 2، پشاور میں 3، اسلام آباد میں 4 ، لاہور میں 5 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، لاہور،سرگودھا، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :