پاکستان اے اور کینیا کی ٹیم کی درمیان ون میچ، اسٹیڈیم اورقریبی علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:31

پاکستان اے اور کینیا کی ٹیم کی درمیان ون میچ، اسٹیڈیم اورقریبی علاقوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) پاکستان اے اورکینیاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم اوراسکے قریبی علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔تمام افرادکومکمل تلاشی کے بعدواک تھروگیٹ سے گزارکے اسٹیڈیم کے اندرجانے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی تعدادکافی کم رہی تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ دیگرمیچوں میں شائقین کی تعدادمیں کافی اضافہ ہوجائے گا۔ سکیورٹی کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم کی طرف جانیوالی سڑک کے دونوں گیٹ بندرکھے گئے صرف ایک جگہ سے شائقین کرکٹ کوسخت تلاشی کے بعد اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی گئی۔سڑک پررینجراورپولیس کی موبائل گشت کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :