ورلڈ کپ 2015ء ،پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:37

ورلڈ کپ 2015ء ،پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -13 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ 2015ء سے قبل تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کر نے کے لیے کہا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق کپتان مصباح الحق کا ایم آر آئی ٹیسٹ بھی ورلڈ کپ سے پہلے کر وایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :