فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے‘وردہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:37

فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) فلم سٹار وردہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔ ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

13 دسمبر 2014ء“ سے خصوصی گفتگو میں وردہ نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لیے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لیے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :