تعلقہ میونسپل انتظامیہ کی نا اہلیوں کی وجہ سے شہری سڑکوں پر آگئے ،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک ٹائر نذرآتش

ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:46

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) تعلقہ میونسپل انتظامیہ کی نا اہلیوں کی وجہ سے شہری سڑکوں پر آگئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک ٹائر نذرآتش ،صرافہ بازار کی مسجد اقصی کے آس پاس سیوریج کا گندا پانی جمع نمازیوں کو مشکلات کا سامنا اور رہائشیوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق صرافہ بازار کے رہایشیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صرافہ یونین کے صدر رانا دلدار احمد،جنرل سیکریٹری رانا کاشف انجم،عبدالرحمن آرائیں, زوالفقار قریشی ،رانا ارشد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرافہ بازار کے علاقے میں کئی دنوں سے نالیاں ابل رہی ہیں اور نالیوں کا پانی ہماری دوکانوں میں داخل ہو نے لگا ہے شہر میں صفائی و ستھرائی اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا جگہ جگہ مین روڈوں میں کئی گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال ہونے کی وجہ سے شہر خاموش کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ابھی تک حالیہ ہونے والی تباہ کن برساتوں کا پانی موجود ہے تعلقہ ایڈمنسٹریٹر پانی کی نکاسی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں نالوں کی صفائی وستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں کا پانی سیلابی ریلے کی طرح روڈوں پر آ گیا ہے جبکہ ٹی ایم او کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مچھروں کی بہتات میں مسلسل اضافہ ہو گیا زیادہ تر لوگ ملیریا کا شکار ہو گئے جبکہ مچھروں کی بہتات میں اضافہ کی وجہ سے شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جگہ جگہ گندگی اور گندے نالوں کے پانی کی نکاسی نا ہونے کی وجہ سے لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے شہریوں نے تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور نااہل عملے کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔