بھارت پاکستان کو معاشی طور پر معذور کرنا چاہتا ہے‘ حافظ محمد سعید

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:22

بھارت پاکستان کو معاشی طور پر معذور کرنا چاہتا ہے‘ حافظ محمد سعید

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) امیر جماعت الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو معاشی طور پر معذور کرنا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر حل ہو گیا تو باقی تمام مسائل حل ہو جائیں گے،حکمران کشمیر کے مسئلے پر بھارت سے دو ٹوک بات کریں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر آزاد ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔

(جاری ہے)

حکمران کشمیر کے مسئلے پر سنجیدہ ہوں اور بھارت سے دو ٹوک بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دیگر مسائل کے علاوہ کشمیر پر بھی پوری توجہ دیں، بجلی اور گیس کے مسئلے چھوٹے ہیں مسئلہ کشمیر سب سے بڑا ہے۔حافظ سعید کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل ہو گا، بھارت سازشوں میں مصروف ہے، پاکستان کو بچانا اور مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بارڈر پر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے باز رہے،بھارت کو ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :