نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ 3 میچوں کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے مصباح الحق کی تیسرے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، 16 رکنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فٹنس مسائل سے دوچار عمر گل اور بلاول بھٹی کی جگہ فاسٹ بولر انور علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 20:00

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ 3 میچوں کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے بقیہ 3 میچوں کے لئے 16 رکنی ٹیم قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ایک روزہ میچوں کے لئے 16 رکنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فٹنس مسائل سے دوچار عمر گل اور بلاول بھٹی کی جگہ فاسٹ بولر انور علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے کپتان مصباح الحق بھی تاحال اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ان کی تیسرے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

قومی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، وہاب ریاض، شاہد آفریدی ، محمد عرفان، سہیل تنویر اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔واضح رہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :