ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر نے بڑی گاڑی مانگ لی،

فیلڈ ورک کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو تین ہزار سی سی گاڑی دی جائے ،سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:09

ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر نے بڑی گاڑی مانگ لی،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر نے بڑی گاڑی مانگ لی نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کیلئے تین ہزار سی سی پراڈو گاڑی کی سمری وزیراعظم نوازشریف کو ارسال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سمری میں کہا گیا کہ فیلڈ ورک کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو تین ہزار سی سی گاڑی دی جائے۔وزیراعظم نے سمری منظور کرلی تو سردار رضا تین ہزار سی سی گاڑی استعمال کرنے والے پہلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے

متعلقہ عنوان :