اب اقتدار ملا تو استعفے کی غلطی نہیں دہراؤنگا،اروند کیجریوال

سبق سیکھ لیا ہے کچھ بھی ہو جائے پورے پانچ سال کرسی سے چپک کر بیٹھنا ہے ،کالے دھن کے معاملے پر نریندر مودی نے کھوکھلا وعدہ کیا تھا جو وفا نہیں ہو سکا، خطاب

اتوار 14 دسمبر 2014 12:14

اب اقتدار ملا تو استعفے کی غلطی نہیں دہراؤنگا،اروند کیجریوال

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء)بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر انھیں اب اقتدار ملا تو وہ استعفے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔کیجریوال دہلی میں ریاستی انتخاب جیتنے کے بعد برسرِاقتدار آئے تھے  49 دن تک حکومت چلانے کے بعد رواں برس فروری میں انھوں نے لوک پال کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

دہلی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کیجریوال نے کہا کہ ہم سیاست میں نئے تھے، اس لیے استعفیٰ دینے کی غلطی ہوئی مگر ہم نے سبق سیکھ لیا ہے کچھ بھی ہو جائے پورے پانچ سال کرسی سے چپک کر بیٹھنا ہے۔انہونے اپنی خطاب میں شہر کی غیرقانونی بستیوں کو ریگولرائز کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کی تمام غیر مجاز کالونیوں کو ایک سال میں قانونی دھارے میں لائیں گے۔اپنی تقریر کے دوران کیجریوال نے مودی حکومت پر وعدوں سے مکرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ کالے دھن کے معاملے پر نریندر مودی نے کھوکھلا وعدہ کیا تھا جو وفا نہیں ہو سکا۔