Live Updates

پا کستا ن تحر یک انصا ف نے آ ج لاہور میں کئے جا نے والے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔۔

لاہور کے 18 مقامات بند کریں گے، لبرٹی، چیئرنگ کراس، بھاٹی، موٹروے سمیت سب بڑی سڑکوں پر ٹریفک روکی جائے گی، تحریک انصاف۔۔۔ سڑکیں بندکی گئیں توقانون حرکت میں آئیگا،حکومت پنجاب

اتوار 14 دسمبر 2014 13:00

پا کستا ن تحر یک انصا ف نے آ ج لاہور میں کئے جا نے والے احتجاجی لائحہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) پا کستا ن تحر یک انصا ف نے آ ج پیر کو لا ہو ر میں کئے جا نے والے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے،جسکے تحت لاہور کے 18 مقامات بند کیے جائیں گے، صبح 7 بجے سے ہی لبرٹی، چیئرنگ کراس، بھاٹی، موٹروے سمیت سب بڑی سڑکوں پر ٹریفک روکی جائے گی۔ تفصیلا ت کے مطا بق پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں بھی کراچی جیسا پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بد تمیزی کی گئی، کارکن لاہور میں ایسا ہرگز نہ کریں۔اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے 15 دسمبر کے احتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جس کے مطابق پیر کو لاہور کے 18 مقامات بند کیے جائیں گے۔ صبح سات بجے سے ہی لبرٹی، چئیرنگ کراس، بھاٹی اور موٹروے سمیت تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک روکی جائے گی۔

(جاری ہے)

ادھر حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سڑکیں بند کرے گی تو احتجاج پرامن کیسے ہو گا؟ سڑکیں بند کی گئیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ 15دسمبر کو کسی راستے کو بند نہیں کرنے دیں گے، کاروبار کے ساتھ اسکولوں اور اسپتالوں تک رسائی کی آزادانہ نقل وحرکت عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت ہے کہ سڑکیں بلاک نہ کرنے دی جائیں اورکاروبار کرنے والوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات