آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔۔۔

ملاقات نہ ہوئی تو پھر ڈی چوک میں دھرنا دیں گے، ذرائع

اتوار 14 دسمبر 2014 13:04

آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے باعث بے گھر ہونیوالے آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا‘ ملاقات نہ ہوئی تو پھر ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

14دسمبر 2014ء کو بتایا کہ محسود قبیلے نے گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر واضح کیا کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے یا پھر ہمارے ساتھ ڈی چوک پر دھرنا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے گذشتہ دنوں اسفند یار ولی کے گھر میں جرگہ کیا اور مولانا فضل الرحمان سے کا کہ آپ وزیراعظم سے ملاقات کریں اور انہیں مسائل سے آگاہ کریں جس پر مولانا فضل الرحمن کی لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :