طالبان ہوں یا داعش مسئلے کا حل پاکستان کے پاس ہے‘جنرل حمید گل

حکومت کا ٹیکنیکل مینڈیٹ پہلے ہی مشکوک تھا اخلاقی مینڈیٹ بھی جاتا رہا‘انٹرویو

اتوار 14 دسمبر 2014 13:52

طالبان ہوں یا داعش مسئلے کا حل پاکستان کے پاس ہے‘جنرل حمید گل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ طالبان ہوں یا داعش مسئلے کا حل پاکستان کے پاس ہے‘ حکومت کا ٹیکنیکل مینڈیٹ پہلے ہی مشکوک تھا اخلاقی مینڈیٹ بھی جاتا رہا‘ افغان جہاد کا آغاز 1974ء میں ہی ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمارے ساتھ چالبازی کی ہم سابق وزیراعظم جونیجو کی منت کرتے رہے کہ آپ جنیوا معاہدے پر دستخط نہ کریں۔

اس پر بہت جھگڑا ہوا اور جونیجو کی حکومت چلی گئی۔ ہتھیاروں کے ملنے اور رابطے کمزور کرنے پر اور بھی نقصان ہوا۔ پہلے جان بوجھ کر افغانستان سے ہیروئن کی سمگلنگ کی خبریں چلا کرتی تھیں اب نہیں چلتیں۔ ضیاء الحق کو امریکی صدر جمی کارٹر نے 400 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کی جسے ضیاء الحق نے مونگ پھلی کے دانے کے برابر قرار دیا جس پر الباما ریاست غصے میں آگئی کیونکہ وہاں مونگ پھلی زیادہ پیدا ہوتی تھی

متعلقہ عنوان :