بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مقبولیت اور آمدنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہ رخ خان مجموعی طور پر رواں سال بالی ووڈ کی تیسری کامیاب ترین فلمی شخصیت رہے ہیں، برطانوی جریدہ

اتوار 14 دسمبر 2014 14:41

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مقبولیت اور آمدنی میں سب کو پیچھے چھوڑ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے رواں سال مقبولیت اور آمدنی میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے کے مطابق رواں سال بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے 2 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے اور ان کے مقابل شاہ رخ خان کی رواں سال آمدنی 2 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی جبکہ سلمان خان نے رواں سال شاہ رخ خان کو مقبولیت میں بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد گزشتہ 3 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی فنکار بالی ووڈ کے کنگ خان کو آمدنی اور مقبولیت میں پیچھے چھوڑ پایا ہے تاہم شاہ رخ خان مجموعی طور پر رواں سال بالی ووڈ کی تیسری کامیاب ترین فلمی شخصیت رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :