ملائیشیا ایئر لائنز کی لاپتہ پرواز کی تلاش مئی تک مکمل ہو سکتی ہے،آسٹریلوی ’جوائنٹ ایجنسی کوآرڈینیشن سینٹر

اتوار 14 دسمبر 2014 15:41

ملائیشیا ایئر لائنز کی لاپتہ پرواز کی تلاش مئی تک مکمل ہو سکتی ہے،آسٹریلوی ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء)آسٹریلوی ’جوائنٹ ایجنسی کوآرڈینیشن سینٹر‘ کی جانب سے اتوار کی صبح اعلان کیا گیا ہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کی لاپتہ پرواز MH370 کی تلاش کا کام آئندہ برس مئی تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات ایجنسی کے اہلکاروں نے ’پرتھ سنڈے ٹائمز‘ نامی اخبار کو بتائی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ جنوبی بحر الکاہل میں زیر آب اس طیارے کی تلاش کے کام میں بارہ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔

کوالا لمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ پرواز MH370 پر کْل 239 افراد سوار تھے اور یہ جہاز اب تک لاپتہ ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ طیارہ جنوبی بحر ہند کے ایک حصے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام سمندر کی سطح پر ساٹھ ہزار اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر جاری ہے۔