امن عامہ کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے،شہبازشریف

پاکستان میں بعض عناصراپنے مخصوص مفادات کے حصول کیلئے بدامنی، تشدد اور اشتعال کو فروغ دے رہے ہیں عوام اورپارٹی کارکن اشتعال انگیز تقاریر، حرکات اور اقدامات پر کسی ردعمل کا اظہار نہ کریں،وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 14 دسمبر 2014 15:57

امن عامہ کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے،شہبازشریف

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن عامہ کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری کو ہر صورت پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں بعض عناصراپنے مخصوص مفادات کے حصول کے لئے بدامنی، تشدد اور اشتعال کو فروغ دے رہے ہیں- عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ اشتعال انگیز تقاریر، حرکات اور اقدامات پر کسی ردعمل کا اظہار نہ کریں اور تحمل و برداشت سے کام لیں-

متعلقہ عنوان :