مذاکرات کی ناکامی پر پلان "ڈی"شروع ہو گا : قریشی،اگر کسی نے پنگا لیا تو" اڑا" کر رکھ دیں گے :شیخ رشید

پیر 15 دسمبر 2014 12:38

مذاکرات کی ناکامی پر پلان "ڈی"شروع ہو گا : قریشی،اگر کسی نے پنگا لیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کو مذاکرات سے متعلق اپنی سفارشات پیش کردی ہیں ، مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں پلان ڈی پر عمل درآمد کا اعلان کریں گے جبکہ شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ کسی نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو ’اُڑا کر رکھ دیں گے ‘۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ عمرا ن خا ن کے ساتھ ہیں اور لوگوں نے دھاندلی کیخلاف کمر کس لی ہے ،لاہورمیں احتجاج پرامن ہو گا اورکارکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج تھیلے کھولے جانے تھے لیکن عمران خا ن کی بات سچ ثابت ہوئی ہے اور ایاز صادق ایک بار پھر سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ گئے ہیںاس سے ثابت ہوتاہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور احتجاج میں کچھ پوائنٹس منتخب کیے تھے لیکن لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اور منتخب مقامات کے علاوہ مقامات پر احتجاج کرکے تحریک انصاف سے محبت کا اظہار کر دیاہے ۔ اس موقع شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ" اگر کسی نے پنگا لینے کی کوشش کی تو اڑا کہ رکھ دیں گے "۔لاہوریوں نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور عوام نے دھاندلی کو قبو ل کرنے سے انکار کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :