Live Updates

تحریک انصاف کا احتجاج ، نامعلوم شخص نے کارکنان سے ”انصاف “ لے لیا

پیر 15 دسمبر 2014 13:09

تحریک انصاف کا احتجاج ، نامعلوم شخص نے کارکنان سے ”انصاف “ لے لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے اور اس موقع پر کارکنان نے مختلف شاہراہیں بند کررکھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا رہالیکن مال روڈ پر جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزرگیا اور راستہ روکے کارکنان موٹرسائیکل سوار کو دیکھتے رہ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنان نے کرسیاں لگا کر سڑک بند کررکھی تھی اور جگہ خالی بچنے پر ایک کارکن سڑک پر ہی لیٹ گیا،کئی موٹرسائیکل سواروں کو روک لیاگیااور تکرار کے بعد اکثر واپسی کا راستہ پکڑنے پر مجبور ہوگئے لیکن ایک شخص نے تھوڑی پیچھے ہٹ کر دوبارہ موٹرسائیکل بھگادی اور سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر کر چلاگیا۔ موٹرسائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی اور پرانے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات