Live Updates

عمران خان کی بھٹہ چوک آمد ،کارکنوں کا پھول نچھار کر کے استقبال

پیر 15 دسمبر 2014 13:26

عمران خان کی بھٹہ چوک آمد ،کارکنوں کا پھول نچھار کر کے استقبال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) عمران خان نے کہاہے کہ لاہوریوں کے جو ش نے خوش کر دیاہے اس سے پہلے ایسا استقبال کسی شہر میں نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بھٹہ چوک آمد پر کارکنان کا شاندار استقبال کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہوریوں نے آج دل کو خوش کر دیا ہے اور ثابت کر دیاہے کہ دھاندلی کیخلاف عوام متحد ہو گئی ہے اور اس ظالم نظام سے نجات کے لیے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں ۔کارکنوں کی جانب سے عمران خا ن کی آمد پر روایتی گانوں پر بھنگڑے ڈالے گئے اور حکومت مخالف نعرے بلند کیے ۔ عمران خان کا قافلہ بھٹہ چوک سے ڈیفنس چوک کی جانب رونہ ہو گیا ہے جہاں وہ کارکنان سےمختصر خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :