یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5سے8 روپے تک کمی کا امکان عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہوگی،اوگراذرائع

پیر 15 دسمبر 2014 13:27

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5سے8 روپے تک کمی کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے جبکہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گھٹ کر 57.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرات 25 دسمبر سے شروع ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث موجودہ قیمت گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2008 کی سطح پر آگئی ہے۔