گوٹھ نیپاہو میں پولیس کاگھر پر چھاپہ مسروقہ سرکاری جیپ‘ 2 موٹر سائیکلیں اور ایک ڈاٹسن برآمد ، 2 عورتوں سمیت 3 افراد گرفتار

پیر 15 دسمبر 2014 13:54

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) کوٹ ڈیجی کے علاقے گوٹھ نیپاہو میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مسروقہ سرکاری جیپ‘ 2 موٹر سائیکلیں اور ایک ڈاٹسن برآمد کرکے 2 عورتوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا‘ پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی‘ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ادھر ببرلو تھانے کی پولیس نے مقابلے کے بعد بدنام زمانہ عادی مجرم بھاگیو پھلپوٹو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ پولیس کے مطابق وہ متعدد تھانں کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

علاوہ ازیں بہارو تھانے کی پولیس گوٹھ بہارو پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کرلیا‘ پولیس کا کہنا تھا کہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جبکہ دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئی اور خواتین وبچوں پر تشدد کیا اور 4 افراد کو بلاجواز گرفتار کرکے لے گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی خیرپور سے علاقہ پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ببرلو تھانے کی حدود گوٹھ رمضان پھلپوٹو میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر عبدالستار پھلپوٹو پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ شدید زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا‘ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ کنب کے قریب ببر وڈا ہائی اسکول کے تالے توڑ کر 40 لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے۔ اطلاع پر پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے‘ آخری اطلاع تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا تھا اور نہ ہی سامان برآمد میں پولیس کامیاب ہوئی۔

تعلیمی بورڈ سکھر کی خصوصی ٹیم نے بی اے کے امتحانات کے دوران سچل سرمست کالج رانی پور کے امتحانی مرکز سے 4 طلبہ کو کاپی کرتے ہوئے پکڑ لیا‘ کالج اساتذہ نے طلبہ کے نام بتانے سے انکار کردیا‘ پکڑے گئے طلبہ کو کارروائی سے بچانے کیلئے بااثر شخصیات سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :