پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور حکومتی اقدامات پر طلبہ و طالبات کاملے جلے رد عمل کا اظہار

پیر 15 دسمبر 2014 14:34

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور حکومتی اقدامات پر طلبہ و طالبات کاملے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور حکومتی اقدامات پر طلبہ و طالبات نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک سرکاری کالج کی طلبہ ردا کے مطابق احتجاج نہیں ہونا چاہیے، اگر احتجاج کرنا بھی ہے تو اس کی ایک حد ہونا چاہیے۔ اسی کالج کی ایک اور طالبہ سمیعہ کے مطابق احتجاج سب کا حق ہے لیکن مناسب نہیں ہے کہ احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی جانے ، پھر احتجاج کرنے والے ہی نامناسب اقدامات کریں اور امن و امان خراب کریں۔

ایک اور طالبہ نسیم فرحت کا کہنا تھا کہ احتجاج کی سیاست سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ جس کی نشاندہی میڈیا پر کی جا رہی ہے۔ مگر عوام کو اس کی سمجھ ہی نہیں آتی، اس طالبہ کے مطابق عوام نا سمجھ ہیں، ان کی ناسمجھی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے غلط قسم کے لوگوں کو حکومت میں لے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک طالبہ ام فاطمہ کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے مگر احتجاج کے دوران تعلیمی نظام کو ڈسٹرب نہیں ہونا چاہیے۔

کاروبار زندگی بھی متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ اس طالبہ کے مطابق یوتھ بھی سمجھداری سے کام نہیں لے رہی۔ یوتھ کو جدید انداز سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک طالبہ مریم کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے تو یہ اس کا حق ہے مگر حکومت کی طرف سے تعلیمی نظام کے بارے میں اقدامات نامناسب ہیں۔ اس طالبہ کے مطابق اگر امتحانات نہ ہوتے تو وہ بھی آرام سے گھر میں بیٹھتی اور یہ ہرگز نہ سوچتی کہ کون کون کیا کر رہا ہے کیونکہ یہاں لوگ جس کو ووٹ دیتے ہیں وہ ناکام ہوتا ہے اور کامیابی کسی اور کی ظاہر کر دی جاتی ہے۔ تعلیمی نظام کا بڑا غرق کر رہے ہیں جو اس میں بہتری کے دعوے کر رہے ہیں۔