Live Updates

عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے بچے کا انوکھا احتجاج

پیر 15 دسمبر 2014 17:04

عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے بچے کا انوکھا احتجاج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) دس سالہ بچے نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور پیٹ پر بھاری بھرکم پتھرباندھ کر لیٹ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10سالہ احمد چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے اور وہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے پیر کو سکول بھی نہیں گیا۔ عمران کے لاہور پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی پتھرباندھنے والے احمد کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کے جی پی او پہنچنے تک وہ لیٹارہے گااور عمران خان ہی اُسے اُٹھائیں گے ۔ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کے پہنچنے جی پی او چوک پہنچنے تک کم از کم چار گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :