مکہ مدینہ ریلوے کی بوگیاں سپین سے سعودی عرب روانہ کر دی گئیں

پیر 15 دسمبر 2014 17:14

مکہ مدینہ ریلوے کی بوگیاں سپین سے سعودی عرب روانہ کر دی گئیں

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلائی جانے والی 450کلومیٹر طویل حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کے لئے ٹرین کی 13بوگیاں گزشتہ روز سپین کے شہر بار سلونا سے بحری جہاز کے ذریعے سعودی عرب روانہ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

مکہ اور مدینہ کے درمیان یہ ٹرین سروس 2015کے آخر تک شروع کر دی جائے گی ۔ یہ ٹرینیں سپین کے دار الحکومت میڈرڈ کے قریب ٹالو کمپنی میں تیار کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :