عمران لاہور پہنچ گئے، جوڈیشل کمیشن بننے تک احتجاج ختم کرنے سےانکار

پیر 15 دسمبر 2014 17:43

عمران لاہور پہنچ گئے، جوڈیشل کمیشن بننے تک احتجاج ختم کرنے سےانکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) .لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے،تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کا کہناہےکہ لاہور میںآج جشن منایا جائےگا۔وزیراعظم تیار ہوجائیں تو 48 گھنٹے میں فیصلہ ہوسکتاہے، وزیراعظم جوڈیشل کمیشن کےقیام پر مان جائیں تو18دسمبرکو احتجاج کی کال واپس لےلیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان خصوصی طیارےکےذریعےاسلام آباد سےلاہور پہنچے،حج ٹرمینل پرپی ٹی آئی کے سینئر رہ نماشاہ محمود قریشی اورعوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدنےان کا استقبال کیا،پرانےایئر پورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ کراچی کی ہڑتال کامیاب ہوسکتی ہے تو لاہور توان کا اپنا شہر ہے،جہاں احتجاج کرنا ہے ان کاحق ہے۔ان کاکہناتھاکہ تبدیلی کے لئے وہ لاہوریوں سےایک دن کی معذرت کرتےہیں،عمران خان نےکہاکہ ایاز صادق پولنگ بیگ کھلنے سے ڈرے ہوئے ہیں ،وہ کیوں چھپ رہے ہیں،گنتی میں ثابت ہو جائےگا کہ اسپیکر جعلی ووٹ لے کر اسمبلی آئے۔

متعلقہ عنوان :