سکھر بیراج کے قریب خاتون کی پانچ بیٹیوں کے ہمراہ دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش،پولیس نے بروقت اقدام کرکے ناکام بنادیا

پیر 15 دسمبر 2014 20:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) سکھر بیراج کے قریب خاتون کی پانچ بیٹیوں کے ہمراہ دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق آگاہ بدرالدین کالونی کی رہائشی خاتون شاہدہ نے اپنی پانچ بیٹیوں کے ہمراہ دریائے سکھر بیراج کے قریب دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ایک رکشے میں آئی اور بیراج کے درمیان اتر گئی۔

(جاری ہے)

جس پر مشکوک جانتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے اطلاع دی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر انتقال کرچکا ہے۔ گھریلو حالات ٹھیک نہیں ہے، گھر بھی کرایے کا ہے، ایسی صورت میں زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔ اپنی بیٹیوں نادیہ، زرینہ، آمنہ، صغریٰ اور زہرہ کے ساتھ زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہوں۔ مگر پولیس نے بروقت اقدام کرکے اسے بچالیا۔ خاتون کو ایئرپورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد ایم ڈی بیت المال نے خاتون کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :