ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر ملازمین کا انٹرنل جاب الاؤنس بند،

ایف بی آر کے تمام دفاتر کو خطوط ارسال

پیر 15 دسمبر 2014 23:04

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر ملازمین کا انٹرنل جاب الاؤنس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر کے ملازمین کا انٹرنل جاب الاؤنس آئی جے بی بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے،اس سلسلے میں ایف بی آر کے تمام دفاتر کو خطوط ارسال کردئیے گئے کہ جن ملازمین نے مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ان کے الاؤنسز فوری طور پر بند کردئیے جائیں،ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اس وقت99فیصد ملازمین یہ الاؤنس حاصل کر رہے ہیں اور اکثریتی ملازمین جن میں افسران بھی شامل ہیں اپنے گوشوارے جمع نہیں کراتے ہیں جس کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر برا اثر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کی آبادی کا ایک فیصد کے قریب افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں جو کہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے افراد کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :