سقوط ڈھاکا کوآج تینتالیس سال ہوگئے

منگل 16 دسمبر 2014 11:17

سقوط ڈھاکا کوآج تینتالیس سال ہوگئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء)سقوط ڈھاکا کو تینتالیس برس گزرگئے ہیں لیکن پاکستان کیوں دولخت ہوا ؟ ۔حکمرانوں کا طرز عمل کہیں یا مشرقی بازو کو سیاسی اور انتظامی امور میں حصہ نہ ملنا اور بات شیخ مجیب کے ا±ن چھ نکات تک جاپہنچی جنہوں نے پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ لگا دیا۔

(جاری ہے)

انیس سو ستر کے انتخابات میں عوامی لیگ کو اکثریت ملی لیکن اسے حکومت نہ مل سکی اورپرتشدد مظاہروں پر حالات مزید بگڑ گئے۔دشمن نے بھی اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگی عزائم کو عملی جامہ پہنایا اور پاکستان پر جنگ مسلط کر دی جو سقوط ڈھاکہ پی ختم ہوئی ۔ تجزیہ کار کہتے ہیں تاریخ سکھاتی ہے کہ سیاسی اور انتظامی فیصلوں میں غلطیوں سے بچاجائے تو ایسے سانحات سے بچاجاسکتا ہے۔