فلم ”کِک“ رواں برس کی سب سے بڑی فلم قرار

منگل 16 دسمبر 2014 11:26

فلم ”کِک“ رواں برس کی سب سے بڑی فلم قرار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کے لیے 2014 باکس آفس کے لحاظ سے مایوس کن ثابت ہوتا ہوا کیونکہ 180 کے قریب ریلیز ہونے والی فلموں میں سے صرف سات ہی سو کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔اور رواں برس سلمان خان کی فلم کِک نے بولی وڈ باکس آفس کی جنگ جیت لی اور یہ ہندوستان بھر میں دو سو کروڑ سے زائد بزنس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا نمبر شاہ رخ خان کی ہیپی نیو ائیر کے نام رہا جس نے 188 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ 145 کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب رہی۔اجے دیوگن اپنی فلم سنگھم ریٹرنز کے 140 کروڑ کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ اکشے کمار کی فلم ہالیڈے اور دبنگ خان کی جے ہو دونوں 110 کروڑ کما کر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر کھڑی ہیں۔اسی طرح ٹو اسٹیٹس 105 کروڑ کما کر رواں برس اس کلب کا حصہ بننے والی تاحال آخری فلم ہے اور توقع ہے کہ عامر خان کی پی کے اس کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔تاہم ٹائیگر شیروف کی ہیرو پنتی اور سدھارتھ ملہوترہ کی ایک ولن سمیت ہائی وے، میں تیرا ہیرو وغیرہ بھی کامیاب فلمیں قرار پائیں جنھوں نے فلمسازوں کو منافع کما کردیا۔

متعلقہ عنوان :